\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

تلنگانہ :ہندوتوا ہجوم کا مسلمان ہوٹل پر حملہ، مالک اور اس کی حاملہ بہن پر تشدد

       
مناظر: 267 | 26 May 2023  

 

حیدرآباد26 مئی (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندوتوا ہجوم نے ایک مسلم ہوٹل پردھاوا بول دیااور ہوٹل مالک اور اس کی حاملہ بہن کو شدیدزدوکوب کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے غنڈوں نے ریاست کے علاقے نرساپور میں ”جئے شری رام“ کے نعرے لگاتے ہوئے ہوٹل پر حملہ کیا ۔ انہوںنے ہوٹل مالک اور اسکی ایک حاملہ بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔