جموں 27 مئی (نیوز ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقوں چرجی، چیچہ اور پڈیارنا کو محاصرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔ قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے چرجی کے علاقے میں تلاشی کے دوران ایک بے گناہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
چار چار دیواری کا تقدس پامال ، بھارتی فوج نے کشتواڑ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
مناظر: 569 | 27 May 2023