اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد پولیس کے شہداءکی فیملیوں کیلئے اڑھائی کروڑ روپے عطیہ کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عطیہ کی گئی تمام رقم شہداءکی فیملیز میں تقسیم کی جائے گی ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہداءکے ورثاءکو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔ ہم شہداءکی قربانیوں کا حق نہیں ادا کرسکتے۔یہ حقیر نذرانہ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداءکے ورثاءکو پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس اپنے شہداءکی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی شکر گزار ہے۔کورکمانڈر ہاؤس پر چڑھائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کیلئے ڈھائی کروڑ روپے عطیہ کر دیے
مناظر: 753 | 27 May 2023