لندن (نیوز ڈیسک)برطانوی رکن پارلیمنٹ اور کشمیر کے بارے میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمز نے بھارت کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے اگست 2019 میں دفعہ 370اور35Aکی منسوخی کے اپنے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کے لیے مقبوضہ کشمیر میںجی20 اجلاس کی میزبانی کی۔ ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ کئی رکن ممالک نے سرینگر میں جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت مزید ممالک کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو چاہیے کہ وہ بھارت اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو انسانی حقوق کے ریکارڈ سے منسلک کرے اور تجارت پر انسانی حقوق کو ترجیح دے۔جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈیبی ابراہمز اور دیگر شرکا کا کشمیر کاز کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ڈیبی ابراہمز کا مقبوضہ کشمیرمیں جی 20اجلاس کے انعقاد پر اظہار تشویش
مناظر: 317 | 27 May 2023