بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

       
مناظر: 672 | 28 May 2023  

 

سرینگر28مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اتوار کو وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کشمیر میڈیا سروس نے ایک رپورٹ میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11بج کر 50منٹ پر وادی کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9بتائی گئی اور اس سے ترکمانستان، بھارت، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان سمیت مختلف ممالک متاثر ہوئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کی سرحد سے 26کلومیٹر دور تاجکستان کے علاقے میں تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0