نئی دہلی28مئی(نیوزڈیسک ) فسطائی بھارتی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے بی اے سیاسیات کے نصاب سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے بارے میں مضمون کو نکال دیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے حال ہی میں نصاب میں کئی ترامیم کی منظوری دی ہے جس میں بنیادی طور پر بی اے سیاسیات کے نصاب سے شاعر اور فلسفی علامہ اقبال سمیت مسلمانوں کی تاریخ اور ناموں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ” ماڈرن انڈین پولیٹیکل تھاٹ” کے عنوان سے باب فی الحال بی اے پروگرام کے چھٹے سمسٹر کے پیپر میں شامل ہے۔ تاہم اکیڈمک کونسل کے فیصلے کے بعد اب اس معاملے کو حتمی فیصلے کے لیے یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ دریں اثناء ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی طلباء ونگ ”اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ”نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔