اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

پیرس: پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

       
مناظر: 536 | 29 May 2023  

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پیرس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور 28 مئی یوم تکبیر کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کشمیری رہنما چوہدری نعیم اختر نے ادا کئے۔ چوہدری نعیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی شہدا کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

 

پاکستانی قوم شہداء اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔ شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔آج پوری قوم کے لیے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ شہدا پاکستان ہمارے ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں۔ تقریب سے مقررین نے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جو وطن کی راہ میں قربان ہوگئے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ 9 اور 10مئی 2023 کو وطن عزیز میں جو کچھ ہوا وہ قابل شرم اور قابل مذمت ہے۔
پاکستان مسلم لیگ فرانس کے چیئر مین راجہ علی اصغر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ،ڈاکٹر عبد القدیرخان اور نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت پاکستان ایک ایٹمی طاقت بنا ،

 

شہداء کی قربانیاں لازوال ہیںجو ہماری آنے والی نسلوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے مذموم پروپیگنڈے کے باوجود شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیاجائے گا۔ تقریب کے آخر میں یوم تکبیر کی 25 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0