جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مودی کی مسلم دشمنی ، دہلی یونیورسٹی کے نصاب سے علامہ اقبال حذف، ساورکر شامل

       
مناظر: 693 | 29 May 2023  

نئی دہلی 29مئی(نیوز ڈیسک ) دہلی یونیورسٹی نے بی اے کے نصاب کو تبدیل کرتے ہوئے علامہ اقبال کی جگہ ہندوتوا نظریے کے حامل وی ڈی ساورکر کوشامل کیاہے۔
یہ تبدیلی اکیڈمک کونسل نے جمعہ 26مئی کو کی ہے۔ ساورکر کا نام نصاب میں شامل کرنے کے بعد اب مہاتما گاندھی کو 7ویں سمسٹر میں پڑھایا جائے گا۔دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کے رکن آلوک رنجن نے کہاکہ پہلے ساورکر نصاب کا حصہ نہیں تھے جبکہ گاندھی جی کو پانچویں سمسٹر میں پڑھایا جاتا تھا۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ وی ڈی ساورکر کی شمولیت کے خلاف نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کے باب کو چوتھے سال میں دھکیلنے پر ناراض ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب اگر کوئی طالب علم بی اے پولیٹیکل سائنس آنرز کے نصاب کو 4 کے بجائے 3 سال بعد چھوڑ دیتا ہے، تو اسے بھارت کی جدوجہد آزادی میں مہاتما گاندھی کے کردار کے بارے میں علم نہیں ہوگا۔ دہلی یونیورسٹی کے ایک بیان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب ساورکر کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے شاعر مشرق علامہ اقبال کو نظر ثانی شدہ نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ نے کہاکہ جن لوگوں نے بھارت کو توڑنے کی بنیاد رکھی ان کے لیے نصاب کا حصہ بننے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0