جموں31مئی(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں تین نوجوانوں کو گرفتارکرلیاہے جن میں سے ایک زخمی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب کرمارہ گائوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران محمد فاروق نامی شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران تین افرادکوجن میں سے ایک زخمی ہے، گرفتار کیا گیاہے۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوا تھا۔ حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔