بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

طیب اردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر کل جماعتی حریت کانفرنس کی مبارکباد

       
مناظر: 929 | 31 May 2023  

اسلام آباد31مئی(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور سینئر رہنما غلام محمد صفی نے جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے رجب طیب اردوان کو دوبارہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے رجب طیب اردوان کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ یہ واقعی آپ اور آپ کی پارٹی ترکیہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے لیے جو پہلے ہی پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کر چکی ہے، ایک تاریخی اور اہم موقع ہے۔انہوں نے خط میں کہا کہ ترک عوام نے رجب طیب اردوان پر جس طرح اعتمادکااظہار کیا ہے وہ ترکیہ کو ایک عظیم قوم بنانے کے ان کے دیرینہ خواب کو عملی جامہ پہنانے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ” ہمیں یقین ہے کہ آپ کی متحرک قیادت میں ترکیہ ترقی کرتا رہے گا اور کامیابیوں کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔”محمود ساغرنے کہا کہ رجب طیب اردوان پوری دنیا کے مظلوم لوگوں کی آواز ثابت ہوئے ہیں، چاہے وہ فلسطین ہو، روہنگیا مسلمان ہوں یا یمن، مصر، شام، افغانستان، کشمیریا کوئی اورعلاقہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے لئے ہر اہم فورم پر آواز اٹھانے پر کشمیری ترک صدر کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترکیہ ایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ ہم محبت ،اخوت اور یکجہتی کے اٹوٹ بندھن میں بندھے ہوئے ہیں ۔سب سے بڑھ کر یہ کہ ترکیہ ان دوست ممالک میں سے ایک ہے جس نے حق خودارادیت کے لیے ہماری جدوجہد کی دل و جان سے حمایت کی ہے جس کے لیے ہم ان کے، ان کی حکومت اور خاص طور پر ترک عوام کے بے حد مشکور ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔محمود ساغر نے کہا کہ کشمیری عوام امید کرتے ہیں کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ کشمیریوں کی جائز سیاسی جدوجہد کی اس وقت تک ہرممکن حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ بھارتی تسلط سے آزادی کے اپنے مطلوبہ مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ کشمیری اور فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کرنے پر مقبوضہ جموں کشمیر کا ہر فردخود کورجب طیب اردوان اور ترکیہ کا مقروض سمجھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں مقبوضہ علاقوں کے لوگوں نے اردوان کی جیت کا جشن منایا کیونکہ یہ ان کے لیے اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف ان کی جدوجہد کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔غلام محمد صفی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں جی 20اجلاس میںترکیہ کی غیر موجودگی نے قابض بھارت کو بھی سخت پیغام دیا ہے۔ کشمیری رہنما نے ترکیہ کی امن، خوشحالی اور علاقائی سالمیت کے لیے بھی دعا کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0