اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس ق لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں ؟

       
مناظر: 771 | 31 May 2023  

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پاکستان تحریک انصاف سے نالاں ہیں، پہلے ان کی طرف سے الگ پارٹی بنائے جانے کی افواہیں سامنےآئیں تو اب دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا امکان ہے۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سرور سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔اس حوالے سے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کے لیے بہتری لاسکتے ہیں، سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے کہا تھاکہ سردار تنویر الیاس اپنی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ، ان کے ساتھ تحریک انصاف کے کئی ناراض رہنما بھی رابطے میں ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0