نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) مودی حکومت نے سکھوں کی اقلیتی شناخت چھیننے کی کوشش میں خالصتان یا علیحدہ سکھ وطن کے مطالبے کا حوالہ نصاب سے نکال دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل انڈیا سیکنڈری اسکول کے امتحانات کے جسے عرف عام میں بورڈامتحانات (سی بی ایس ای)کہا جاتا ہے، بارہویں جماعت کے طلبا ء کے لیے پولیٹیکل سائنس کی نصابی کتاب سے سکھ حوالہ جات کو ہٹا دیا گیا ہے۔بھارت کی نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (NCERT)نے جو نصاب تیار کرنے کی نگرانی کرتی ہے، ایک سرکاری بیان میں کہا کہ ذیلی عنوان”پنجاب دی لائن” کے تحت تیسرے پیراگراف کے آخری جملے سے”لیکن اسے ایک علیحدہ سکھ ریاست کے مطالبے کے طور پر بھی تعبیر کیا جا سکتا ہے”کو نکال دیاگیا ہے۔اسی سیکشن میں ذیلی عنوان” پنجاب ” کے چوتھے پیراگراف کے آخری جملے سے”اور خالصتان کی تخلیق”کو خارج کر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ بارہویں جماعت کی سیاسیات کی نصابی کتاب کی سافٹ کاپی تبدیلیوں کے ساتھ این سی ای آر ٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔
مودی حکومت نے سکھوں کے علیحدہ وطن کا حوالہ نصاب سے خارج کردیا
مناظر: 447 | 31 May 2023