اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اے پی ایس ہو، کلبھوشن یا جوہر ٹاؤن، بھارت کیخلاف واضح شواہد ہیں: سابق ہائی کمشنر

       
مناظر: 836 | 21 Dec 2022  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ سفارتکاری کے بنیادی آداب کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے جب کہ سیاستدان اور رہنماؤں کو ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیں اگر اس سطح پر بات کریں گے تو سفارتکاری میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی ۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الباسط نے کہا کہ معاملہ چاہے اے پی ایس کا ہو،کمانڈر کلبھوشن یادیو کی 2016 میں گرفتاری یا جوہر ٹاؤن کا، بھارت کےخلاف شواہد بڑے واضح ہیں۔
سابق ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے 2017 میں یادیو سےمتعلق دنیا کے سامنے ڈوزیئر پیش کیا، اب جوہرٹاؤن کے معاملے پر ڈوزیئر شیئر کرنے جارہے ہیں، بھارت نے جوہرٹاؤن واقعے میں 8 لاکھ ڈالر ٹیرر فنانسنگ کی، کیا ہم یہ معاملہ بھارت کیخلاف ایف اے ٹی ایف کے پاس لے کر گئے؟

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0