اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

مسلمانوں کیخلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ ، اسرائیل کا فلسطینیوں کی جگہ 40ہزار سے زائد بھارتیوں کی بھرتی کااعلان

       
مناظر: 323 | 1 Jun 2023  

 

یروشلم (نیوز ڈیسک )اسرائیل مختلف شعبوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کو نکال کر ان کی جگہ 40ہزار سے زائد بھارتیوںکوبھرتی کرے گا۔ یہ اقدام اسلام اور مسلمانو ں کے خلاف صہیونی اور ہندو توا کے بڑھتے ہوئے گٹھ جوڑ کی واضح مثال ہے۔بھارتیوں کو زیادہ تر تعمیراتی اور نرسنگ کے شعبوںمیں نوکریاں دی جائیںگی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریبا42ہزار بھارتی ورکر مختلف مرحل میں اسرائیل پہنچیں گے۔ پہلے مرحلے میں 10ہزاربھارتی ورکراسرائیل پہنچیں گے ۔ اسرائیلی اور بھارتی حکام کے درمیان لیبر کے حتمی معاہدے پر کام جاری ہے۔
اسرائیلی وزارت برائے آبادی اور امیگریشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم جلد ہی ہنر مند بھارتی مزدوروں کے لیے ضروری میکانزم قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
یہ پیش رفت اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے گزشتہ ماہ مئی کے آغاز میں بھارت کے دورے کے موقع پر سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ تقریباً 42ہزار بھارتی غیر ملکی کارکنوں کو اسرائیل لانے کے لیے ایک عبوری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0