ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ،2 سپاہی شہید

       
مناظر: 530 | 1 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جس کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 2سپاہی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چیک پوسٹ پر موجود فوجی پہلے سے ہی چوکس تھے، فوجی جوانوں نے دستیاب ہتھیاروں کے ساتھ بہادری سے جواب دیا۔ دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 سپاہیوں سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللّٰہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں فوری طور پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز پُرعزم ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0