منگل‬‮   29   جولائی   2025
 
 

پرویز خٹک کا پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کااعلان

       
مناظر: 742 | 2 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) پرویز خٹک نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے پی کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پرویز خٹک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔ پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اورپارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا، جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسد عمر بھی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں اور عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس میں بھی پرویز خٹک کا نام شامل تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0