جموں 02جون (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے انسانی حقوق کے کشمیری کارکن وقار بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کارکن پر فرقہ واریت کو ہوا دینے اور ایک خاص کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وقار بھٹی کے خلاف ہندوتوا گروپ راشٹریہ بجرنگ دل کی جموں وکشمیر شاخ کے سربراہ راکیش کمار کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیاہے جس نے الزام لگایا ہے کہ وقاربھٹی نے بھاگیشور دھام بابا دھیندرا شاستری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی ہے ۔ایس ایچ او نیرج چوہدری نے کہاہے کہ وقار بھٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
ادھر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں جموں میں بھارتی پولیس کی طرف سے انسانی حقوق کے کارکن وقار حسین بھٹی کے خلاف مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر انصاف، اپنے حقوق اوربھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو طاقت کے بل پر خاموش کرنے کی روش پر گامزن ہیں۔
کشمیری کارکن وقار بھٹی کے خلاف جموں میں مقدمہ درج
مناظر: 418 | 2 Jun 2023