ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

9 مئی واقعات: آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، رانا ثنااللہ

       
مناظر: 484 | 5 Jun 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی اور گھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی والوں نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے، کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی لیکن ہم نے ایک سال میں ترقیاتی مصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، اس گھناؤنے عمل میں شامل افراد ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تومعافی نہیں ملے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، سرکشی اور بغاوت کرنےوالوں کو سیاست کرنےکا کوئی حق نہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0