اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

حکومت برطانیہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے، ارکان دارالامرا لندن

       
مناظر: 534 | 30 Nov 2022  

لندن (نیوز ڈیسک ) برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دارلامرا کے اراکین نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نسل کشی کو روکنے اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملددرآمد کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
لارڈ قربان حسین نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی صورتحال پر ایک خصوصی بحث سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ مستقبل میں ہونے والے کسی آزاد تجارتی معاہدے کو انسانی حقوق سے جوڑے ۔بحث میں دارلعمرا کے کئی ارکان نے حصہ لیا اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری جنگی جرائم پر سوالات اٹھائے ۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی اور ممتاز صحافی ظفر ملک نے بطور مبصر بحث میں شرکت کی۔
قربان حسین نے برطانوی خارجہ امور کے حکام پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کو انسانی حقوق کے تحفظات والے ممالک کی سالانہ فہرست میں شامل کریں۔انہوں نے برطانوی حکومت سے کہا کہ وہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے۔ انہوںنے کہا کہ یہ بھارت ہے جو جموںو کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے ۔
انہوں نے اس موقع پر کشمیری مزاحمتی رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے کاکنوں کی غیر قانونی گرفتاری کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
راجہ فہیم کیانی نے ہاوس آف لارڈز میں ہونے والے مباحثے کو سراہتے کہا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو حق انصاف کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ لارڈ قربان حسین کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بارے میں آواز بلند کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0