اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بدنام زمانہ بھارتی فورس ایس آئی یو نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں58افراد کو گرفتارکرلیا

       
مناظر: 695 | 5 Jun 2023  

سرینگر05جون(نیوز ڈیسک ) بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو نے اسرائیلی طرز پر کام کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند اور بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 58افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسرنے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد کا تعلق وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے۔پولیس افسر نے بتایاکہ ہم 40مقدمات کی تفتیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو نے اب تک کشمیر میں آزادی پسندکارکنوں کے سات رہائشی مکانات ضبط کئے ہیں۔سینئر پولیس افسرنے کہا کہ ایس آئی یو نے آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث58افراد کو بھی گرفتار کیا جن کووہ دہشت گردی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا۔ سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر مقدمات غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت درج کئے گئے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اسرائیلی طرز پر ریاستی تحقیقاتی ایجنسی بنائی۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ ایس آئی یوکی نگرانی کرتے ہیںجس کی ہر ضلع میں الگ الگ شاخیں ہیں جو ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس ایس پی کے تحت کام کرتی ہیں۔اپنی تشکیل کے بعد سے ایس آئی یو کشمیر میں تعینات پیراملٹری فورسز کے ساتھ مل کر پورے مقبوضہ جموں وکشمیر میںچھاپے ماررہی ہے۔ پولیس نے گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ آزادی پسندکارکنوں کو پناہ دینے والوں کی جائیدادیں ضبط کرے گی۔ڈی جی پی نے گزشتہ سال جون میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کا حکم دیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0