منگل‬‮   29   جولائی   2025
 
 

جناح ہاؤس لاہور پر شرپسندوں کے حملےکا ایک اور سرغنہ بے نقاب

       
مناظر: 553 | 5 Jun 2023  

اسلام آباد نیوز ڈیسک ) نو مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کی گرفتاری کے ردعمل میں جناح ہاؤس لاہور پر شرپسندوں کے حملےکا ایک اور سرغنہ بے نقاب ہوگیا۔ جناح ہاؤس لاہور حملے کے شرپسندوں میں سے علی رضا اوکاڑہ سے آیا تھا جو کہ اب قانون کی گرفت میں آچکا ہے۔ اپنے اعترافی بیان میں علی رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں،9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کورکمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے، منصوبہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت طےکیا گیا تھا، منصوبے میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری وغیرہ شامل تھے۔ علی رضا کے مطابق یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریرکانتیجہ ہے، تقاریر سے متاثر ہوکر ہم نے یہ سب کیا اور جلاؤگھیراؤ کاحصہ بنے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0