\
ہفتہ‬‮   7   فروری‬‮   2026
 
 

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، فوجی جوان شہید

       
مناظر: 764 | 6 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد صابر شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ لانس نائیک محمد صابر نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women https://flowdexlabs.net/ Flowdex Labs gang-raped / Molested 0