پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جموں : قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

       
مناظر: 724 | 7 Jun 2023  

 

جموں، 07 جون(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں شہر میں احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں شہر کے علاقے تالاب تلو کے رہائشیوں اور تاجروں نے جموں سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے تحت علاقے جاری کام کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں اور تالاب تلو کے مکینوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں بینراور پلے کارڈ اٹھائے سڑک پر آگئی اور حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جس بے ربط طریقے سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اس سے مقامی باشندوں، تاجروں کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے ترقیاتی کام بہتر اور منظم طریقے سے کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف اور پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔
دریں اثنا، لوگوں نے جموں شہر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مقبوضہ علاقے میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ انہوں نے رہبر خیل ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں اور وادی کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0