ڈھاکہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور نیپال کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ”اکھنڈ بھارت“ کے نقشے پر احتجاج کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش کی سیاسی جماعتوں نے نقشے کے خلاف پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیااور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی ”اکھنڈ بھارت“کی گریفٹی“کو ہٹایا جائے۔ تاہم حکمران جماعت عوامی لیگ نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور اسکے رہنما نقشے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نصب اس گریفٹی کے ذریعے کیا پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حزب اختلاف کی بنگلہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری مرزا فخرالاسلام عالمگیرنے کہا کہ بنگلہ دیش کو کسی دوسرے ملک کے غیر منقسم نقشے میں دکھانا ہماری آزادی اور خودمختاری کیلئے خطرہ ہے ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستان اور نیپال نے ”اکھنڈ بھارت‘ کے نقشے پر احتجاج کر چکے ہیں۔
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں’’ اکھنڈ بھارت ‘‘کے نقشے پر پاکستان ، نیپال اور بنگلہ دیش کا احتجاج
مناظر: 607 | 7 Jun 2023