پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

منی پور بغاوت: بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پربم حملہ

       
مناظر: 677 | 9 Jun 2023  

امپھال 09جون (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم افراد نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی کیبی دیوی کی رہائش گاہ پربم سے حملہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق موٹر سائیکل پر نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی شب امپھال ویسٹ کے علاقے میں اسمبلی کے حلقے ننگ تھیمچا کرونگ سے منتخب بی جے پی کی رکن کیبی دیوی کی رہائش کے باہر بم سے حملہ کیا ۔ تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواصرف انکے گھر کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا ہے ْ۔ جس وقت بم دھماکہ کیا گیا رکن اسمبلی اپنی رہائش پر موجود نہیں تھیں۔ پولیس امپھال ویسٹ میں پیش آنے والے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی جانب سے بم پھینکاگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل نسلی تشدد شروع ہونے کے بعد سے اب تک منی پور میں100سے زائد افرادہلکا اور300سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0