سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں آج سرینگر ضلع کے علاقے مہجور نگر میں ایک بھارتی فوجی پراسرار حالات میں مردہ پایا گیاہے۔
فوجی اہلکار مہجور نگر میں اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیاہے۔ایک پولیس اہلکارا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی کی لاش کوایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فوجی کی لاش آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت شجاع علی بٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔