جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

نئی پارٹی کی لانچنگ ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرائیول جیسی ہے: شاہ محمود

       
مناظر: 879 | 10 Jun 2023  

 

لاہور(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاق نے 12 ماہ کا بجٹ دیا اور پنجاب نے 4 ماہ کے بجٹ کا فیصلہ کیا، عبوری حکومت کو بجٹ پر نظر ثانی کرنا ہوگی، عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، بجٹ کے نام پر قوم کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کے ہٹ مین ہیں، بجٹ میں الیکشن کے لیے پیسا رکھا ہے، نیتوں کا حال اللہ جانتا ہے، اس بجٹ میں بار بار ترمیم ہوتی رہے گی، تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ ہوگا پیسا کہاں ہے آپ کے پاس؟ بجٹ میں ساڑھے 600 ارب کا سرپلس دکھایاگیا ہے وہ کہاں سے آئے گا؟ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پوری ہورہی ہے اس لیے الیکشن تو ہونا ہے اب اگر آئین سے ماورا کوئی کام ہو تو میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ جہانگیر ترین کی پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی لانچنگ ایسی ہی ہے جیسے ایمرجنسی میں ڈیتھ آن آرئیول۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0