پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عیدالاضحی سے قبل میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ

       
مناظر: 516 | 10 Jun 2023  

 

سرینگر 10 جون (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں” انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر“ نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی عید الاضحی سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق 5 اگست 2019 سے سری کے علاقے نگین میں اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔
انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ اپنی مسلسل نظر بندی کے باعث لگاتار 198 ویں ہفتے نماز جمعہ کا اہم مذہبی فریضہ ادا کرنے سے قاصر رہے جبکہ وہ دیگر سیاسی و معاشرتی ذمہ داریاں بھی ادا نہیں کر پا رہے۔بیان میں میرواعظ کی تقریباً چار برس سے مسلسل نظربندی کو انتہائی افسوسناک قرار دیا گیا۔
انجمن نے امید ظاہر کی کہ میر واعظ عمر فاروق کو حج کے مقدس ایام اور عید الاضحی کے تہوار سے پہلے رہا کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی سیاسی، دینی اور معاشرتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0