جموں (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں فرقہ پرست بھارتی پولیس نے آج جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں مویشیوں کے دو مسلمان تاجروں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے اشتیاق احمد اور عطا محمد کو ضلع کے علاقے چترو میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔
ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ نے گرفتار تاجروں کیخلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت میں مویشیوں کے مسلمان تاجروں کو اکثر فرقہ وارانہ پولیس کے مظالم اور گائورکشاؤں کے حملوں کا کرنا پڑتاہے۔
بھارت میں اقلیتیں نشانے پر، مویشیوں کے دو مسلمان تاجر گرفتار
مناظر: 315 | 10 Jun 2023
