پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

گجرات پولیس نے چار کشمیریوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افرادکو گرفتار کرلیا

       
مناظر: 622 | 11 Jun 2023  

 

گاندھی نگر(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست گجرات میں پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے چار کشمیریوں اور ایک خاتون سمیت پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاستی پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسے اطلاعات موصول ہوئیں کہ تین عسکریت پسند گجرات کے راستے بھارت سے باہر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور انہیں روکنے کے لیے آپریشن کے دوران چارافراد کو گرفتار کیاگیا ۔پولیس نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے گجرات اے ٹی ایس کا خصوصی دستہ پوربندر اورملحقہ علاقوں میں کام کر رہا تھا اورپولیس نے ا پنی کارروائیوں کے دوران آئی ایس جے کے تنظیم سے وابستہ ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ اے ٹی ایس نے کہاکہ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا جن کی شناخت عبید نذیر، حنان حیات شال اور محمد حازم شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ان کے انکشاف پر مزید دو ملزمان کو گرفتارکیاگیاجن میں سورت کی سمیرا بانو اور مقبوضہ جموں وکشمیر کا زبیر احمد منشی شامل ہیں۔اے ٹی ایس نے کہا کہ ان چاروں کو شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ خراسان میں شامل کرانے کے لئے سمندری راستے ایران سے افغانستان پہنچایا جا رہا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0