سرینگر 12 جون (نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھرتی کے عمل میں بدعنوانی کے خلاف پریس انکلیو سرینگر میں احتجاج کرنے والے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے امیدواروں پر بھارتی پولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کیا کہ امیدوار پہلے ہی قانونی چارہ جوئی پر لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں اور وہ صرف یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ بھرتی سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔انہوںنے کہاکہ میںپرامن احتجاج کرنے پر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے امیدواروںکے خلاف پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتی ہوں۔ وہ قانونی چارہ جوئی پر پہلے ہی لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں اور صرف یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ بھرتی سکینڈل کی رپورٹ کو عام کیا جائے۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے متعدد امیدواروں نے گزشتہ روزپریس انکلیو سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھرتی اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظرعام پرلانے کا مطالبہ کیا۔
محبوبہ مفتی کی سرینگر میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدیدمذمت
مناظر: 245 | 12 Jun 2023