\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

جموں میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

       
مناظر: 818 | 12 Jun 2023  

جموں 12 جون (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
یہ واقعہ ضلع کے علاقے رام گڑھ میں رنگور اڈہ کے قریب پیش آیا۔زخمیوں کو علاج کے لیے جموں کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک گروپ گاڑی پر رنگور کیمپ آیا اور انہوں نے گائوں کے کچھ مقامی لوگوں پر گولیاں چلائیں جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔