پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج ماحولیاتی تباہی،کشمیریوں کا روزگارختم کرنے میں ملوث ہے ، عدالت کی تصدیق

       
مناظر: 738 | 12 Jun 2023  

سرینگر 12 جون (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ کی ایک عدالت نے ماحولیاتی تباہی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو ذریعہ معاش سے محروم کرنے میں بھارتی فوج کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیاہے۔
پرنسپل ڈسٹرکٹ جج بانڈی پورہ کی عدالت کا یہ فیصلہ ضلع کے علاقے چونٹہ مولہ سے تعلق رکھنے والے غلام رسول وانی کی طرف سے بھارتی فوج کی ایک مخصوص یونٹ پر اس کی زمین پردرخت کاٹنے پر دائرکئے گئے ایک سول مقدمے میں سامنے آیا۔مدعی غلام رسول وانی کے وکیل ایڈووکیٹ شفیق احمد نے دلیل دی کہ سول ضابطہ اخلاق اور آرمڈ فورسزسپیشل پاورز ایکٹ 1990کے آرڈر 7رول 11کے تحت مقدمے کو مسترد نہیں کیا جانا چاہئے۔ مدعا علیہان نے مدعی کی زمین پرکھڑے درختوں کو کاٹاجو مخصوص آرمی یونٹ کے قبضے میں تھی۔بھارتی فوج کی نمائندگی ایڈوکیٹ کمل سنگھ نے کی۔دلائل پر غور کرنے کے بعد عدالت نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مقدمہ سول نوعیت کاہے اور اسے پیشگی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے خصوصی اختیارات ایکٹ کے سیکشن 4پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مدعا علیہ کی حیثیت کرایہ دار کی ہے جو بہتری تو کر سکتا ہے لیکن کرائے کی زمین پر درخت نہیں کاٹ سکتا۔ عدالت نے کیس کو آگے بڑھانے کا حکم دیا اور اگلی سماعت 4جولائی کو مقرر کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0