سرینگر (نیوز ڈیسک ) فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے کے اسرائیلی ماڈل پر عمل کرتے ہوئے بھارت نے کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور تازہ ترین واقعے میں اس کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پیر کے روز کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی کی تین غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
ظہوروٹالی کو این آئی اے نے 2017 میں گرفتار کیا تھا۔ یہ جائیدادیں ضلع کپواڑہ کے علاقے باغات پورہ ہندواڑہ میں واقع ہیں۔ضبط کی گئی جائیدادوں میں 13.3 مرلہ، 8.6 مرلہ اور 10.3 مرلہ زمین شامل ہے۔ این آئی اے حکام نے آج صبح یہ جائیدادیں ضبط کرلیں اور عوام کو اس بارے میں مطلع کرنے کے لئے زمینوں پر ضبطی کے نوٹس لگائے ۔اس سے قبل رواں سال 31 مئی کواین آئی سے نے باغات سرینگر میں وٹالی کے گھر کو ضبط کیا تھا۔ یہ کارروائی پٹیالہ ہاو¿س نئی دہلی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر کی گئی۔