اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد اور سوات سمیت ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ آزادکشمیر میں دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اورگردونواح میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ بیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفا تر سے باہر نکل آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلےکے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔