\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

کشمیری عوام کو دہشت کا نشانہ بنانے کیلئے مودی سرکار نے نظام قائم کر رکھا ہے،فاروق عبداللہ

       
مناظر: 567 | 13 Jun 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کومسلسل خوف ودہشت کا نشانہ بنانے کیلئے ایک نظام قائم کر رکھا ہے۔
فاروق عبداللہ نے آج ضلع بڈگام میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے اور سچ بولنے پر مکمل پابندی عائدہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سچ بولنے سے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کاماحول قائم کردیاگیا ہے ۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آزادی صحافت پر قدغن عائد ہے اور اخبارات قابض حکام کاہی راگ الاپ رہے ہیں اور صرف سرکاری بیانات کو ہی شائع کیاجاتا ہے ۔