\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

پہلگام:ہوٹل میں آتشزدگی سے بھارتی خاتون سیاح ہلاک

       
مناظر: 203 | 13 Jun 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک بھارتی خاتون سیاح ہلاک ہو گئی ہے ۔
پہلگام کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے ہوٹل نقصان پہنچا ہے ۔فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پایا ۔تاہم آتشزدگی کے دوران بھارتی خاتون سیاح بھوپندر ہلاک ہو گئی ہے جبکہ ہوٹل میں مقیم دیگر بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔