سرینگر 13جون (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں 2 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ڈوبنارمژھل میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ایک ٹویٹ میں بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو ڈوبنار مژھل میں بھارتی فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران قتل کیاگیا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔