ممبئی (نیوزڈیسک) بھارتی سپاہی کی بیوی کے ساتھ فوجی افسر کی جنسی ہراسانی کے انکشاف نے بھارتی فوج کی حیران کن حقیقت کو ایک مرتبہ پھر عیاں کردیا۔ بھارتی فوج کے حوالے سے اس سے قبل بھی ایسی خبریں آتی رہی ہیں لیکن ان انکشافات کو نظر انداز کر کے سپاہی کو خاموش رہنے پر مجبور کردیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک بھارتی سپاہی تامل ناڈو میں تعینات تھا اور اپنے فوجی فرائض سر انجام دے رہا تھا۔
سپاہی کی غیر موجودگی سے فائدہ اٹھا کر ایک فوجی افسر نے اسکی بیوی کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
رپورٹ کے مطابق سپاہی کو جب اپنی اہلیہ کے ساتھ پیش آئے اس افسوسناک واقعے کا علم ہوا تو اس نے مذکورہ فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہا تو اسکی ایف آئی آر بھی مسترد کردی گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مقابلے میں بھارتی فوج میں سپاہیوں کی خودکشی اور فرار ہونے کی شرح سب سے زیادہ ہے اور اس کی ایک اہم وجہ فوجی افسران کا سپاہیوں اور انکے اہلِ خانہ کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہیں۔
