\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

چادر چار دیواری کا تقدس پامال ، مقبوضہ کشمیرمیں SIA کی چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں

       
مناظر: 753 | 14 Jun 2023  

 

سرینگر 14جون (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے آج مختلف اضلاع میں چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیراملٹری فورسز کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے اضلاع اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ میں گھروں پر چھاپے مارے اور لوگوںکو ہراساں کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔