منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

پاک فوج کی بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی منتقلی، عوام کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے

       
مناظر: 823 | 14 Jun 2023  

کراچی (نیوز ڈیسک )  پاکستان کی فوج طوفان بپرجوائے سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی منتقلی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ پاک آ رمی کے جوان گاؤں موسیٰ تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے۔ علاقہ مکینوں کا اس صورتِ حال کے حوالے سے کہنا ہے کہ بر وقت ہمیں اس مصیبت سے نکالنے کے لیے ہم پاک فوج کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاک فوج نے گاؤں میں پھنسے لوگوں کو گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ گاؤں میں پھنسے افراد میں مرد، خواتین، کم عمر بچے اور بزرگ شامل تھے۔ اس موقع پر متاثرہ افراد نے محفوظ مقام پر بروقت منتقلی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔