پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کا 15 جون کوبھارتی سفارتخانے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

       
مناظر: 220 | 14 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے کہاہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر اوربدنام زمانہ تہاڑجیل سمیت بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربندحریت رہنمائوں اور کارکنوں کودوران حراست قتل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنی کینگر و عدالتو ں کا استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے اس خطرناک منصوبے کے خلاف احتجاج درج کرانے اور کشمیری رہنمائوں کی حالت زار کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے 15جون بروزجمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کریں گے اورمظاہرے میں دیگر جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی شریک ہونگے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0