بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستانی امریکن کانگرس کا بائیڈن کو خط، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تردید

       
مناظر: 427 | 15 Jun 2023  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) پاکستانی امریکن کانگرس نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر پاکستان کے خلاف انسانی حقوق پر مبنی افواہوں کی تردید کردی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کو پاکستانی امریکن کانگرس نے خط میں لکھا کہ حال ہی میں ہمیں علم ہوا ہے کہ کچھ عناصر نے پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے جو کہ بالکل بے بنیاد اور ذاتی مفادات پر مرکوز گروہوں کی طرف سے غلط معلومات پر منحصر ہے۔ پاکستانی امریکن کانگرس نے صدر بائیڈن کو 9 مئی کو ہونیوالے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں 9 مئی کو سینکڑوں شر پسندوں نے ملک پر حملہ کیا، پاکستانی یکجہتی کی علامات کو تباہ اور قومی اداروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ۔ خط میں پاکستانی امریکن کانگرس نے صدر بائیڈن پر واضح کیا کہ 9 مئی کی شرپسندی ایک منظم سازش تھی، یہ سانحہ کوئی اتفاقی عمل نہیں تھا بلکہ پاکستان کو اندررونی طور پر کمزور کرنے کی طویل منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔ پاکستانی امریکن کانگرس نے بیان کیا کہ 9 مئی 2023 کو پاکستانی عوام اور پاک فوج کے درمیان منظم شر انگیزیوں کے ذریعے انتشاد اور فاصلہ بڑھانے کا منصوبہ تھا، شرپسند کاروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی ایک جمہوری روایات اور اصولوں کے دائرے میں رہ کر کی گئی۔ خط میں یہ واضح کیا گیا کہ یہ بات طے ہے کہ کسی بھی معصوم کو بے خطا گرفتار نہیں کیا گیا لیکن شر پسندی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت قانونی مراحل سے گذر کر کیفرِ کردار تک پہنچنا ہو گا۔ خط کے آخر میں پاکستانی امریکن کانگرس نے عہد لیتے ہوئے لکھا کہ ہم امریکی سینٹ اور ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کے ساتھ رابطہ کریں گے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ہم اس بے بنیاد اینٹی پاکستانی تشہیری مہم کے خلاف متحرک اور فی الفور طریقے سے کام کریں گے، پاکستان کے مفادات کی حفاظت مستحکم طور پر کریں گے اور ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے پاکستان – امریکی تعلقات کو بہتر اور مضبوط کریں گے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0