\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مہاراشٹر : ہندوتوا دہشتگردوں کے وحشیانہ تشدد سے مسلم نوجوان جاں بحق

       
مناظر: 261 | 15 Jun 2023  

 

ممبئی 15جون (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں راشٹریہ بجرنگ دل سے وابستہ ہندوتوا دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ایک مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 23سالہ مسلم نوجوان لقمان انصاری کو مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں ایک ہندوتوا گروپ نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ۔انصاری کی لاش ضلع کے علاقے اگت پوری میں ایک گھاٹی میں ملی ہے۔حکام کے مطابق مسلم نوجوان کے ملوث تمام ملزمان کا تعلق راشٹریہ بجرنگ دل سے ہے۔پولیس کے مطابق لقمان انصاری اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ایک ٹرک پر مویشی لے کرجا رہا تھا جب انہیں سہاپور کے علاقے ویہی گائوں میں ہندوتوا دہشت گرد کے گروپ نے روک لیا۔گروپ نے ٹرک کو ایک ویران مقام پر روکا اور تینوں افراد پر حملہ کردہا۔انصاری کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ہندوتوا غنڈوں نے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔