اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

لندن میں زیر تعلیم بھارتی طالبہ کو ساتھی نے چاقو مار کر قتل کردیا

       
مناظر: 393 | 16 Jun 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی طالبہ کو اس کے فلیٹ میں ہی برازیلین ساتھی نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔لندن میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے جانے والی بھارتی طالبہ کو اس کے فلیٹ میں برازیلین ساتھی نے چاقو مارکر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد بھارت سے تعلق رکھنے والی تیجسوینی نامی 27 سالہ طالبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن گئی تھی، اور ملزم نے چند روز قبل ہی طالبہ کے ساتھ فلیٹ شیئر کیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبہ کا برازیلین ساتھی منشیات کا عادی ہے، اور اس نے بھارتی طالبہ سے پیسے ہتھیانے کی کوشش کی، اور انکار پر اسے قتل کردیا۔
حیدرآباد میں مقتولہ تیجسوینی کے کزن وجے نے بتایا کہ تیجسوینی اپنے دوستوں کے ساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر تھی اور گزشتہ برس اپنی ماسٹرڈگری حاصل کرنے کے لئے لندن گئی تھی، جب کہ ملزم برازیل کا شہری تھا، جو ایک ہفتہ قبل ہی تیجسوینی کے فلیٹ میں منتقل ہوا تھا۔ دوسری جانب لندن پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک 24 سالہ نوجوان اور23 سالہ لڑکی کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیاگیا، تاہم لڑکی کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا، جب کہ نوجوان اب بھی پولیس کی حراست میں ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے ویمبلے کے اسی علاقے نیلڈ کریسنٹ میں ہی ایک دوسری واردات میں 28 سالہ خاتون کی چھری کے وار کر کے زخمی کردیا گیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0