پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کپواڑہ :”ایس آئی یو “ نے مزاحمتی کمانڈرالماس خان کی جائیداد ضبط کر لی

       
مناظر: 718 | 16 Jun 2023  

سرینگر16 جون (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو )نے ضلع کپواڑہ میں مزاحمتی کمانڈر الماس رضوان خان کی غیر منقولہ جائیدار ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایس آئی یو کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری دستوں کے ساتھ ملکر ضلع کپواڑہ کے علاقے غوطہ لولاب میں الماس رضوان خان کی غیر منقولہ جائیدار پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کیا۔یونٹ ایک افسر نے بتایاکہ غوطہ لولاب میں ضبط کی گئی جائیداد میں تین مختلف مقامات پر 3.25 ایکڑ اراضی بھی شامل ہے۔
فسطائی مودی حکومت نے کشمیریوں کو تحریک آزادی میں کردار کی پاداش میں سزا دینے کیلئے انکی جائیدادیں ضبط کرنے کا ظالمانہ عمل شروع کر رکھا ہے ۔ ہندو توا بی جے پی حکومت جموںوکشمیر کی سرزمین کے اصل باشندوں کو اپنی اراضی، مکانات اور دیگر املاک سے محروم کر کے متنازعہ خطے میں غیر کشمیری ہندوؤں کو بسا رہی ہے ۔ یہ اقدام مقبوضہ خطے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مودی حکومت کی مذموم پالیسی کا حصہ ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0