\
ہفتہ‬‮   7   فروری‬‮   2026
 
 

بھارت میں مشتعل ہجوم نے ریاستی وزیر کا گھر جلا ڈالا

       
مناظر: 706 | 17 Jun 2023  

منی پور (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست منی پور میں مشتعل ہجوم نے ریاستی وزیر برائے خارجہ امور آر کے رانجن کا گھر جلا ڈالا۔ وزیر کے گھر ہونے والی تباہی کی تصاویر میں خاکستر گاڑیاں، دستاویزات اور سیاہ دھوئیں سے اٹی ہوئی دیواریں نظر آرہی ہیں۔ مشتعل ہجوم نے سامنے آنے والی ہر شے کو جلا ڈالا، واقعے کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا۔ ہجوم نے وزیر کے گھر کو جلانے کیلئے پیٹرول بم پھینکے، کتابوں کو آگ لگائی اور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ہزار افراد نے وزیر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت گھر کا کوئی فرد موجود نہیں تھا لیکن سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے جن سے ہجوم نے اسلحہ چھین لیا۔ خیال رہے کہ منی پور میں پچھلے 45 دن سے کشیدگی اور پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ بگڑتی صورتحال میں 100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار سے زائد گھروں کو نذرآتش کیا جاچکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0