\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے نام نہاد بیانیے کو فروغ دینے کی کوششیں جاری

       
مناظر: 395 | 17 Jun 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں اپنے جرائم کو چھپانے اور علاقے میں حالات پر امن ہونے کے اپنے نام نہاد بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے یکے بعد دیگرے کوششیں کر رہی ہے۔
مودی حکومت نے اس حوالے سے اپنے تازہ ترین اقدام میں ریٹائرڈ ججوں اورماہرین قانون پر مشتمل وفد کے مقبوضہ علاقے کے دورے کا اہتمام کیا ہے۔
لندن میں قائم انٹرنیشنل کونسل آف جیورسٹ (آئی سی جے )کے صدر اور آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین آدیش سی اگروالا کی قیادت میں ایک وفد جموں پہنچا ہے اور وہ علاقے کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔ وفد کے ارکان اتوار کو سری نگر کے لال چوک پر بھارتی جھنڈہ لہرائیں گے۔ اس اقدام کا واحد مقصد بھارتی عوام کو مقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے۔قبل ازیں مودی حکومت نے مئی کے مہینے میں سرینگر میں گروپ20ملکوں کا اجلاس منعقد کیا جسکا مقصد بھی عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے کی صورتحال کے حوالے گمراہ کرنا تھا۔ تاہم مودی حکومت کو اس وقت انتہائی شرمندگی اور خفت اٹھانا پڑی جب چین ، ترکیہ ، انڈو نیشیااور سعودی عرب نے مقبوضہ علاقے میں اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی جے کا وفد 16 جون سے 19 جون تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے پر ہے۔