\
اتوار‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر : حریت رہنما عبدالرشید لون کے جعلی مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری

       
مناظر: 435 | 17 Jun 2023  

 

سرینگر 17جون(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالرشید لون کے ایک جعلی مقدمے میں وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیے ہیں۔
سرینگر کی فرسٹ مجسٹریٹ عدالت نے پولیس کو عبدالرشید لون کوپتھراؤکے ایک جعلی مقدمے میں گرفتار کر کے 19جون کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
عبدالرشید کو پہلے بھی کئی من گھڑت مقدمات میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا جاتا رہا ۔ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں حریت رہنماؤں ، کارکنوں کو تحریک آزادی میں کردار پر سزا دینے کیلئے انہیں جعلی مقدمات میں گرفتار اور انکی املاک ضبط ومسمار کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔