حیدر آباد 17جون (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد میں ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلم طالبات کے ساتھ انتہائی متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے انہیں برقعہ اتارنے پر مجبور کیا۔
حیدر آباد کے علاقے سنتوش نگر میں واقع کے وی رنگا ریڈی ڈگری کالج کی طالبات نے کہا کہ انتظامیہ نے انہیں برقعہ اتارنے پر مجبور کیا۔انہوںنے کہا کہ کالج انتظامیہ نے امتحان میں شرکت کیلئے آنے والی مسلمان طالبات کے ساتھ انتہائی متعصبانہ رویہ اختیار کیا اور انہیں حجاب اتارنے کا حکم دیا۔ طالبات نے انتظامیہ کے ناروا رویے پر سخت احتجاج کیا ۔ انہوںنے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات چیت میں حجاب اتارنے کے کالج انتظامیہ کے حکم کو دینی امور میں مداخلت کے مترادف قرار دیا۔
تلنگانہ:انتہا پسند کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کو برقعہ اتارنے پر مجبور کیا
مناظر: 203 | 17 Jun 2023
